سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ، سڑکوں کی تعمیر اور تھر کے کوئلے سے استفادہ کیا جاسکے گا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:08

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ، سڑکوں کی تعمیر اور تھر کے کوئلے سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حدف صرف 2018ء کے عام انتخابات نہیں بلکہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا بھی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی بجٹ میں 225 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرامز شامل ہیں جن پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیہون شریف میں تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگربنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

منچھر جھیل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جھیل میں دریا سندھ کا تازہ پانی شامل کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کو منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جامشورو دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت بھی فنڈز فراہم کریگی۔ اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ،ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند،ڈی سی جامشورو منور علی مھیسرسمیت پی پی پی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :