شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا ماروی گرلز ھاسٹل کا دورہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ماروی گرلز ھاسٹل میں مفت انٹرنیٹ سروس، طالبات کی درخواست پر ان کی تفریح کے لیے 40" انچ ایل ای ڈی ٹیلیویزن اور ڈش اینٹینا فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبات کو مشورہ دیا ہے کے وہ کچن میں معیاری کھانے پکوانے اور اپنے چھوٹے بڑے مسائل خود ہی حل کرنے کے لیے غیرسیاسی ویلفیئر ایسوسیئیشن کا قیام عمل میں لائیں، جس کو سالانہ انتخابات کے ذریعے سے چلایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماروی ہاسٹل کے دورے کے دوران طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کی صاحبزادی و فیڈرل اردو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر آزادی فتح محمد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آزادی کی طرح ماروی ہاسٹل کی تمام لڑکیاں ان کی بیٹیاں ہیں اور ان کو عزیز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرلز ہاسٹل میں کینٹین پر کام کرنے والے تمام مرد عملے کوہٹا کر وہاں خواتین اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔

ڈاکٹر برفت نے ہاسٹل پرووسٹ کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ نیٹ کیبل چلانے والے شخص کو ہاسٹل سے فارغ کیا جائے اور اس کا کانٹریکٹ ختم کیا جائے۔ انہوں نے گرلس ہاسٹل کے اسٹیج گرائونڈ کے توسیعی و مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات دیے۔ بعد ازاں شیخ الجامعہ سندھ نے کئمپس، یونیورسٹی کے پیٹرول پمپ و دیگر علاقوں کا بھی دورھ کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں آئندہ10 سالوں کے پانی کے منصوبے کے تحت پانی کے ذخائر بنائے جائیں گے، جس کے لیے متعلقہ حکام تجاویز تیار کرکے جمع کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کو جامعہ کو سرسبز اور مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :