مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ سرتاج عزیز نے نئی امریکی انتظامیہ کے تحت پاک۔

(جاری ہے)

امریکہ تعلقات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی قیادت اورعوام امریکہ میں کامیاب اقتدار کی منتقلی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :