عوام کے بھرپوراحتجاج کے بعدحکومت دباؤمیں آگئی اورنیب نے کرپشن کرنے والوں کوپلی بارگین اسکیم کے تحت بری کرنے سے متعلق دفعات ختم کرنے کابل تیارکیاتاکہ کرپٹ لوگوں کوجرم کی پوری پوری سزامل سکے

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے سینیٹ میں صدرپاکستان کی طرف سے بھیجے گئے نیب کے قانون سے پلی بارگین کے دفعات ختم کرنے کے بل کومستردہونے پرحیرت کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ عوام کے بھرپوراحتجاج کے بعدحکومت دباؤمیں آگئی اورنیب نے کرپشن کرنے والوں کوپلی بارگین اسکیم کے تحت بری کرنے سے متعلق دفعات ختم کرنے کابل تیارکیاتاکہ کرپٹ لوگوں کوجرم کی پوری پوری سزامل سکے لیکن سینیٹ میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم وغیرہ کے کہنے پراس انتہائی اہم بل کومستردکیاجس سے واضح ہوتاہے کہ جن سیاستدانوں نے کرپشن کابازارگرم کیاہواہے ایوان بالاان کی حوصلہ افزائی کررہاہے انہوں نے اس بل کومستردہونے کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ حیرت کی بات تویہ ہے کہ ایوان بالاکے معززاراکین اس ملک سے کرپشن ختم کرنے کے لئے ہراول دستے کارول اداکرتے لیکن کرپشن کرنے والوں کوچوٹ دینے کے لئے صدرمملکت کی طرف سے پلی بارگین اسکیم کے دفعات ختم کرنے کے بل کومستردکرکے ایک دفعہ پھرپاکستان میں لوٹ مارکی مکمل آزادی دی ہے جس سے پاکستان میں شریف اوردیانتدارشہریوں کے لئے رہنے کی جگہ باقی نہیں رہی اگربیوروکریسی میں ایک آدھ دیانتدارافسربھی ہے تووہ بھی اپنے آپ کومعاشرے میں بلکل تنہاسمجھ رہاہے ایوان بالاکوتودیانتداربیوروکریسی کی پوری پشت پناہی کرن چاہیے تاکہ ہمارے ملک میں باعزت لوگ باعزت زندگی گزارنے کے قابل بن سکے۔

متعلقہ عنوان :