وفاقی حکومت سماجی اور معاشی ترقی کے لئے حکومت آزاد کشمیر سے مکمل تعاون کرے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں یقین دہانی

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سماجی اور معاشی ترقی کے لئے حکومت آزاد کشمیر سے مکمل تعاون کرے گی ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور آزاد کشمیر حکومت کی مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر خزانہ کو آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد کشمیر کو بھی صوبوں کی طرح غلیر ملکی فنڈنگ کے تحت تعمیر کئے جانے والے منصوبوں میں شامل کیا جائے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کر دی کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔…(م د+وخ )

متعلقہ عنوان :