ایران کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورز ی ،ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:55

ایران کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورز ی ،ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ ..

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایران کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کا سلسلہ پندرہ منٹ تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پنجگور تحصیل پروم اور ایران باڈری علاقے پر ایرانی فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ شدید فائرنگ کی گئی تاہم کسی قسم کے نقصان نہیں ہوا چیک پوسٹ مامور پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایرانی فورسز کی بندوقیں خاموش رہی ہے شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔