وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پارا چنار مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پارا چنار مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اورغم کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ دے وزیراعلیٰ نے پشاور کے ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کئے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ نہتے اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا حیوانیت اور بربریت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کی اس جنگ میں عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اوراسی لئے اب وہ معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے اس واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دُعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :