ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:52

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ ظفر عباس نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ کیا، ان کی آمد پرپُر وقار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاوید، چوہدری حق نواز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، جاوید رشید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ کے ہمراہ جیل کا وزٹ کیا۔کچن اسیران پرکھانا چیک کیااور غلہ گودام کامعائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

نوعمر وارڈ ،خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور خواتین کو اصلاحی ہدایات دیں اور ٹیلی ویژن کا عطیہ بھی دیا۔ انہوں نے نو عمر اسیران کے لئے بنائی گئی کمپیوٹر لیب کو چیک کیا ۔ہسپتال میں موجود مختلف مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں موجود مشینوں اور ڈسپنسری کوچیک کیا۔جیل کے صفائی ستھرائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیااور معمولی نوعیت کے (02) اسیران کو ذاتی مچلکا پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :