نیشنل بینک آف پاکستان ملتان ریجن نے ہدف سے 4بلین زائد آمدن حاصل کرکے ملک بھرمیں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے، فرخ غوری

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:48

ملتان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈملتان فرخ غوری نے کہاہے کہ سال 2016کے دوران ملتان ریجن 19ویں سے 7ویں پوزیشن پرآگیاہے ۔رواں مال سال کے دوران اس ریجن کوٹاپ فائیو پوزیشن میں لائیں گے ۔ یہاں ایریامنیجر زکی سالانہ تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے فرخ غوری نے مزیدکہاکہ نیشنل بینک عوام کوآسان شرائط پرقرضے فراہم کررہاہے۔

(جاری ہے)

ایریامنیجر زسمیت دیگرافسران کوبزنس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے معاملات پربھی نطررکھنی چاہیے ۔بیلنسنگ شیٹ مکمل نہ ہونے کے باعث مشکلات کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔اس موقع پرریجنل منیجر آپریشنزطارق محمودارشدنے بتایاکہ بیلنس شیٹ مکمل نہ رکھنے پرکوئٹہ سے 36افسران کوچارج شیٹ کردیاگیاہے ۔اس لئے بینک کے متعلقہ افسران کوچاہیے کہ وہ بیلنس شیٹ ہرحال میں مکمل رکھاکریں۔تقریب میں ریجنل بزنس ڈویلپمنٹ منیجرکامران خان ترین ،جنرل منیجر کریڈٹ حامد رضا نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :