وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی مالی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیر خزانہ کو آزاد جموں و کشمیر حکومت کی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے غیرملکی فنڈ سے ملک کے چاروں صوبوں میں شروع کئے جانے والے منصوبوں میں آزاد جموں و کشمیر کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کی روشنی میں علاقہ کی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :