جدہ:سعودی فورسزکے دہشتگردوں کیخلاف2کامیاب آپریشنز

ایک کاروائی میں 2دہشتگردوں نےخودکودھماکےسےاڑالیا،دوسرے آپریشن میں پاکستانی خاتون سمیت2 افراد کوگرفتار کرلیا۔سعودی وزارت داخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 20:42

جدہ:سعودی فورسزکے دہشتگردوں کیخلاف2کامیاب آپریشنز

جدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) :سعودی فورسز نے جدہ میں دہشتگردوں کیخلاف 2 کامیاب آپریشنز کیے، جن کے دوران الحرزات میں پناہ لیےہوئے2 دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ سکیورٹی فورسزنے حی النسیم میں فلیٹ پر چھاپہ مارکر پاکستانی خاتون سمیت2 افراد کوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ حی النسیم میں فلیٹ پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد میں سعودی شہری حسام صالح سمران الجہنی جبکہ پاکستانی خاتون شامل ہے۔جس کی شناخت فاطمہ رمضان بلوشی مراد کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم حسام صالح نے اعتراف کیاکہ فاطمہ رمضان اس کی اہلیہ ہے۔ مزید برآں چھاپے کے دوران فلیٹ سے کلاشنکوف اور بیگ بم بھی برآمد کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :