جدہ شہر کے علاقے حی النسیم میں واقع فلیٹ پر چھاپےمیں پاکستانی خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 20:32

جدہ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) جدہ شہر کے علاقے حی النسیم میں واقع فلیٹ پر چھاپے میں پاکستانی خاتون سمیت 2 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جدہ شہر کے علاقے حی النسیم میں واقع فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران فلیٹ میں موجود پاکستانی خاتون سمیت 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار افراد میں سعودی شہری بھی شامل ہے۔ پاکستانی خاتون کی شناخت فاطمہ رمضان بلوشی مراد کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار سعودی شہری ملزم حسام صالح کے مطابق فاطمہ رمضان اس کی اہلیہ ہے۔ چھاپے کے دوران فلیٹ سے کلاشنکوف اور بیگ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :