ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنس ‘ نیب نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

نیب عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ‘ سماعت 28جنوری تک ملتوی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنس میں مزید گواہ طلب کر لیے ، کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی ، عدالت نے ا?ئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی احتساب عدالت، ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے مبینہ کرپشن ریفرنس میں نیب کی جانب سے سرجری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ لیاقت نیشنل ہسپتال میں سپائنل سرجری کے ماہر موجود ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق لیاقت نیشنل ہسپتال سپائنل سرجری کی سہولت سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے ، عدالت نے سپائنل سرجری سے متعلق رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے رائے طلب کرلی۔