Live Updates

وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس پراسپیکرکے لچک دکھانے پرتوہین عدالت کاکیس کرینگے،پی ٹی آئی

حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائے،کریم بلاک قبرستان میں جگہ نہ ہونے کابہانہ بناکرپچیس ہزارتک فی قبرفروخت کی جارہی ہے،نوٹس لیاجائے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 20:29

وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس پراسپیکرکے لچک دکھانے پرتوہین عدالت کاکیس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) :اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الر شید اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائے، وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے لچک دکھائی تو توہین عدالت کا کیس کریں گے۔ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ یونین کونسل214 کے لیگی بلدیاتی نمائندے یو سی215کے دفتر پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور بارہا ضلعی انتظامیہ کو شکایات درج کرانے کے باوجود نہ دفتر خالی کیا جارہا ہے اور نہ ہی دفتر سے مسلم لیگی قائدین کی تصویریں ہٹانے دی جارہی ہیں اگر چار روز میں ضلعی انتظامیہ نے دفتر خالی نہ کرایا تو تحریک انصاف زبردستی دفتر سے لیگی نمائندوں کا سامان اٹھا کر سڑک پر پھینک دے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ یونین کونسل چیرمین محمد عظمت چودھری ، وائس چیرمین منصور امین، حافظ ذیشان رشید و دیگر تھے۔ میاں محمود الر شید اور شفقت محمود نے مزید کہا کہ کریم بلاک قبرستان میں جگہ نہ ہونے کا بہانہ بناکر بیس سے پچیس ہزار روپے فی قبر فروخت کی جارہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ قبرستان کے تمام تر معاملات بھی بلدیاتی نمائندے کے حوالے کئے جائیں، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بجھو ا یا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات