کراچی‘ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے سخت اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) متحدہ لندن کی جانب سے اکیس جنوری کوریلی نکالنے کا اعلان موخر تو کردیا گیا مگررینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سخت اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے، رینجرز کی بھاری نفری صبح سویرے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور عزیز آباد کے اطراف میں گشت میں مصروف رہی جبکہ عائشہ منزل اور کریم آباد سمیت ریلی کے لیے مقرر کے گئے روٹس پر رینجرز کے موٹر سائیکل سوار دستے ما موررہے،ساتھ ہی ایم اے جناح روڈ سے پیپلز سیکریٹریٹ کی جانب جانے والی سڑک کو عام ٹریفک کے لیے روکاوٹیں لگا کر بند بھی کیا، جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے ایم اے جناح روڈ آنے والی سڑک کو صرف موٹر سائیکلوں کے لیے کھولا گیا ، تا ہم اب بھی مختف مقامات پر رینجرز کے دستے اسنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :