عدالت نے 2 مبینہ دہشت گردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:31

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) عدالت نے 2 مبینہ دہشت گردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز کھیا لی میں کارروائی کر تے ہو ئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں لیہ کے رہائشی آفتاب اورگوجرانوالہ کے شعیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ سو انچا س گرام دھماکہ خیز مواد ، دو ڈیٹو نیٹر اور نقدی برآمد کی تھی، سی ٹی ڈی نے مبینہ دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں فا ضل جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گردوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :