دہشت گرد بوکھلاہٹ کے عالم میں جو مواقع ملتے ہی آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی پاراچنار بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پاڑاچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 23سے زیادہ بے گناہ اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کے عالم میں ہیں اور موقع ملتے ہی آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ عارضی امن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹورکس اور سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے تو اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 70سے زیادہ کالعدم تنظیمیں مختلف ناموں سے سرگرم ہیں اور چندے اکھٹے کرکے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان پر ہاتھ ڈالنے والاکوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں کو مؤثر اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ پختونوں کو دہشت گردی کی اس جنگ کا مزید ایندھن سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ اسفندیار ولی خان نے واقع میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :