سی ٹی ڈی پولیس کی ملتان پریس کلب اور میڈیا اداروں میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشقیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سی ٹی ڈی پولیس نے پریس کلب اور میڈیا اداروں میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشقیں کیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی مشقوں کا مقصد دہشت گردی کی صورتحال میں کارگردگی کو جانچنا اور صحافیوں کو اگاہی دیناہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ملتان پریس کلب اورمیڈیا اداروں کا اچانک دورہ کیا اورمیڈیا اداروں میں دہشت گردی کے کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشقیں کی۔

سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکاروں نے اس موقع پردہشت گردی کے علامتی واقعہ پرفوری رسپانس دینے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا اور میڈیا اداروں میں موجود صحافیوں کو دہشت گردی کی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں میں تربیتی مشقوں کا مقصددہشت گردی سے نمٹنے کیلئے صحافیوں کو اگاہی دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :