Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال توانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے ‘شہباز شریف تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کا خاصاہے ‘گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان آج یہاں ملاقات ہوئی،جس میںباہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے - انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہیں - ملک کو توانائی بحران سمیت دیگر تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے - توانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے - انہوںنے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو فروغ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔جنوبی پنجاب کی ترقی اورخوشحالی دل و جان سے عزیز ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کیساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شفاف پالیسی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں ۔اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں امن عامہ کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کا خاصاہے اورصوبے کے عوام ترقیاتی پروگراموں کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات