ْوزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے مچھر مار سپرے کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر لیں

سابق ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرظفر اسلام اور فارماسسٹ عثمان حبیب کو ذمہ قرار، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے مچھر مار سپرے کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر لیں،سابق ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرظفر اسلام اور فارماسسٹ عثمان حبیب کو ذمہ قراردیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم نے دو کروڑ روپے کا سپرے خریدنے میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کے بعد سابق ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اسلام اور فارماسسٹ عثمان حبیب کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے جسکے بعد دونوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔