لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور

جسٹس علی باقر نجفی ساتھ افریقہ جبکہ جسٹس قاضی محمد امین احمد یوکے میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور، جسٹس علی باقر نجفی ساتھ افریقہ جبکہ جسٹس قاضی محمد امین احمد یوکے میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے دونوں ججز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ایکس پاکستان رخصت منظور کی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقرنجفی کی بائیس جنوری سے انتیس جنوری تک رخصت منظورکی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی ساتھ افریقہ میں پچیس سے ستائیس جنوری کو ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے جسٹس قاضی محمد امین احمد کی پانچ فروری سے پچیس فروری تک چودہ روزہ ایکس پاکستان رخصت منظور کی گئی ہے، جسٹس قاضی محمد امین احمد یوکے میں پانچ سے پندرہ فروری کو ہونیوالی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔