بختاور بھٹو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی سے غیر اخلاقی گفتگو کرنے پر امداد پتافی کو معافی مانگنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 20:12

بختاور بھٹو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی سے غیر اخلاقی ..

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) بختاور بھٹو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی سے غیر اخلاقی گفتگو کرنے پر امداد پتافی کو معافی مانگنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امداد پتافی نے اپوزیشن خاتون رہنما نصرت سحر عباسی کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ اب اس حوالے سے آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ بختاور نے امداد پتافی کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری نصرت سحر عباسی سے معافی مانگیں۔ اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :