تیز رفتار کار نے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی فیملی کچل دی ‘خاتون جاں بحق ‘3بچوں سمیت 6افراد زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) مزار سے واپسی پر ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی فیملی پر کار چڑھ دوڑی ‘خاتون جاں بحق ‘3بچوں سمیت 6افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 86/6Rساہیوال کے رہائشی خوشی محمد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بابا فرید کے مزار پر حاضری دینے گئے اور رات قیام کے بعد صبح کے وقت واپس آرہے تھے کہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر نویں میل کے قریب ایک ہوٹل کے باہر ناشتہ کرنے بیٹھے کہ اس دوران ایک کار سوار ڈاکٹر اسحاق جو ساہیوال سے پاکپتن جارہے تھے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کا ر بے قابو ہوکرقلابازیاں کھاتی ہوئی ہوٹل کے باہر بیٹھے ہوئے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون شمیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ خوشی محمد اوراس کے تین بچے ‘کارسوارڈاکٹر اسحاق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :