راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:05

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے، مجموعی طور پر تین کیوی بیٹسمین یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے بنگلہ دیش کیخلاف جاری میچ میں اپنی 77 کی اننگز کے دوران 62 واں رن بنا کر یہ اعزازپایا، یہ ان کے کیریئر کی 145 ویں اننگز رہی۔برینڈن میک کولم نے یہ کارنامہ 163 جب کہ اسٹیفن فلیمنگ نے 165 ویں اننگز میں انجام دیا تھا، مجموعی طور پر اسٹیفن فلیمنگ 7172 اور برینڈن میک کولم 6453 رنز بناکر اس فہرست میں ٹیلر سے آگے ہیں۔۔