وزیرخوراک کاملتان روڈ پرناقص چاکلیٹ بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ،بی سکس نامی فیکٹری سیل

غذائی اجزاء کےتجزے کیلئے لیبارٹری اورٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے پرمالکان کی سرزنش،بچوں کی صحت اورزندگیوں سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کررہے ہیں،بلال یاسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 20:03

وزیرخوراک کاملتان روڈ پرناقص چاکلیٹ بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ،بی سکس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) : صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ملتان روڈ لاہورپرواقع بی سکس نامی فوڈ فیکٹر ی پرچھاپہ مارا اورفیکٹری میں ناقص صفائی کے انتظامات ،غیرمعیاری اشیاء کے استعمال اور لیباٹری اورٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے پرفیکٹری کوسیل کردیا- فیکٹری میں انتہائی گندے ماحول میں بچوں کے لئے چاکلیٹ تیارکی جارہی تھی اور اکثرایریامیں مچھراورکیڑے مکوڑے موجودتھے- وزیرخوراک نے فیکٹری عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور کام کرنے والے عملہ کی فوڈسے متعلقہ تربیت نہ ہونے پرفیکٹری مالکان اور عملہ کی سرزنش کی -فیکٹری میں سٹار ہرٹ نامی چاکلیٹ تیار کی جاتی تھی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاکہ چاکلیٹ ،ٹافی اور گولی بنانے والی فیکٹریاں انتہائی ناقص ماحول میں اپنی مصنوعات تیار کررہی ہیں اور ان فیکٹریوں میں ڈاکٹراور ماہرین خوراک سے بھی فائدہ نہیں اٹھایاجاتا -اپنی من مانی کی اشیاء تیار کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی جائے گی - انہو ں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف اضلاع میں اپنی کارروائیاں کررہی ہیں-بچوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا - اس موقع وزیر خوراک نے فیکٹری میں موجودتمام خام مال کاجائزہ لیا اوران پرایکسپائری تاریخ نہ ہونے پرعملہ کی سرزنش کی -انہوں نے فوڈاتھارٹی کی ٹیم کو فیکٹری فوری سیل کرنے کی ہدایت کی اور تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے غذائی اجزا کے تجزے کے لئے لیبارٹری اور ٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے پرفیکٹر ی مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا - اس موقع پر وزیر خوراک بلال یاسین کے ساتھ محکمہ فوڈاتھارٹی کی انسپکشن ٹیم اورمتعلقہ عملہ بھی ہمراہ تھا۔

متعلقہ عنوان :