نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہوتی ہے ، قیدی کی اصلاح کرنا ،اسے معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہی اصل بات ہے ‘ ملک احمد یار ہنجراء

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں قیدیوں کے لیے جیل کے اندر تعلیمی مواقع فراہم کر رکھے ہیں ،قیدیوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کیا جاتا ہے

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب ملک احمد یار ہنجرا ء نے کہا ہے کہ نفرت انسان سے نہیں بلکہ جرم سے ہوتی ہے کسی بھی جرم میں قید کاٹنے والا قیدی جب جیل سے رہا ہو کر جائے تو اس کی اصلاح کرنا اور اسے معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہی اصل بات ہے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں قیدیوں کے لیے جیل کے اندر تعلیمی مواقع فراہم کر رکھے ہیں جس کی بدولت قیدیوں کو تعلیم زور اسلامی تعلیم کے زیور سے روشناس کیا جاتا ہے قیدیوں کی خوارک کے ھوالے سے صوبہ بھر میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل ا وکاڑہ کے سر پرائز وزٹ کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ا وکاڑہ نور حسن بھگیلا اور جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جیل سپر نٹنڈنٹ نے صوبائی وزیر کو جیل کا کچن ،مختلف بارکوں ،نو عمر قیدی وارڈ ،ہسپتال ،سٹاف کالونی ،الیکٹرک شعبہ ،کامن روم اور دیگر مقامات کا بھی وزٹ کرویا اس دوران صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے جیل کے اندر سیکورٹی ،صفائی اور نظم وضبط کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن کی کاوشوں کی تعریف کی اور اوکاڑہ ڈسٹرکٹ جیل کو ماڈل جیل بھی قرار دیا احمد یار ہنجرا ء نے کہا کہ پنجاب حکومت قیدیوں کی زندگیوں میں مزید بہتری لانے ا ور جیلوں میں سہولیات کی مزید فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور تمام وسائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :