پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 79ہزار جرمانے

البدر پکوان، منحاج ریسٹورنٹ، الرحمت ریسٹورنٹ، سمے سوئیٹس اینڈ بیکرز کو جرمانہ، 31کو وارننگ نوٹس جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میںنشتر ٹائون میںبنک سٹاپ فیروز پور روڈ پر البدر پکوان کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ، حشرات کی روک تھام کی نامناسب انتظامات، بچاکھچا کھانا استعمال میں لانے ،کھانے پینے کی اشیاء کو براہ راست فرش پر رکھنے اور احاطے میں ملازمین کے سگریٹ نوشی کرنے پر 10ہزار، آشیانہ روڈ پر منحاج ریسٹورنٹ کو 7ہزار روپے ،گوپال نگر مین بازار میں الرحمت ہوٹل کو 5ہزار روپے ،محمود قصوری روڈپر چائنہ ٹائون ریسٹورنٹ کو 25000 روپے جرمانہ، محمود پورہ شالیمارمیں ارشد نان شاپ کو 2500روپے جرمانہ ،بھوگیوال روڈ شالیمار میں حاجی چنے اینڈ بونگ پائے کو 5000 روپے جرمانہ،سمن آباد میںرفیق سویٹس اینڈبیکرز کو 13ہزار روپے اورعثمان چوک بادامی باغ میں سمے سویٹس اینڈ بیکرز کو 4500 روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

شالیمار اورعلامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شالیمارلنک روڈ پر واقع رفیق چنے والا، بسم اللہ نان شاپ ، لاہور بریانی اور نیو حافظ جوس کارنر، مون مارکیٹ میں کراچی ماسٹر بریانی ہائوس ، اویس پان شاپ ، چاچا باسا حلوہ پوری، بسم اللہ ناشتہ پوائنٹ،صادق حلوہ پوری،المحمود ریسٹورنٹ، صوفی جی نان چنے، حیدری مرغ چنے اور المدینہ نان شاپ کوبہتری کے احکامات اور 2017ء کا فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے نوٹسس ، بادامی باغ میں اعظم گجر ہوٹل، لاہوری نان شاپ، فیروز دین کریانہ سٹور، ماشاء اللہ نان چنے، ماشاء اللہ سٹور،کیفے باربرہ ،گجر ملک شاپ اور حسین جنرل سٹور کو بہتری کے احکامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس بنوانے اور بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔

رائیونڈ روڈ لاہور پر پروڈکشن کیچن یونیورسٹی آف لاہورکو7ہزار روپے ،کیفے ٹیریا یونیورسٹی آف لاہورکو ناقص معیارکا تیل استعمال کرنے اور اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بہتری کے احکامات جاری کیے اور غیر معیاری تیل کو موقع پر ضائع کر دیا۔ رائیونڈ روڈ پر سن سیٹ کیفے یونیورسٹی کالج لاہورکو زئدالمعیاد بریڈ ، کھلے گندے کوڑا دانوں، فوڈ سٹور میں کپڑے لٹکے ہونے، فریزرز میں نامناسب سٹوریج ،اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 7ہزار روپے جرما نہ عائد کیااورزائد المعیاد بن کو موقع پر ضائع کیا۔

متعلقہ عنوان :