پروفیسر رائو الطاف قتل کیس میں اہم پیشرفت ، سی آئی اے نے فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان میں سردار خان اور مٹھو جٹ شامل ، ، مرکزی ملزم رائو قیصر کی منصوبہ بندی کے مطابق قتل کرنے کا انکشاف

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسر رائو الطاف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے نے پر وفیسر الطاف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کر تے ہوئے فائرنگ کرنیوالے 2شوٹرز سردار خان اور مٹھو جٹ کو گرفتار کر لیا ہے ، دونوں ملزمان کو عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے مرکزی ملزم رائو قیصر کی منصوبہ بندی کے مطابق قتل کرنے کا انکشاف کر دیا۔واضح رہے کہ پروفیسر رائو الطاف کو اقبال ٹائون کے علاقے میں گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :