پشاور،ہپی ڈے سکول سسٹم میںسالانہ تقریری مقابلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ہپی ڈے سکول سسٹم میںسالانہ تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں والدین کی کثرت تعداد میں- شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس تقریب میں طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر بریخنہ جمیل( ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن خیبر میڈیکل یونیورسٹی)تھیں ۔

جن کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں بچو کی بہترین پرفارمنس پر بچوں اور سکول کے ، پرنسپل میمونہ کاشف نے اور اساتذہ اور والدین اور بچوں نے بھر پور شرکت کیں۔تقریب میں بچوں نے انگریزی اور اُردو تقاریر میں حصہ لیا جس میں زندگی کے مختلف موضوعات شامل تھیں۔ جسکو بچوں کے والدین نے خوب سراہا بچوں کے حوالے سے ان میں تعلیمی ، نصابی اور غیرنصابی سر گرمیاں اور بچوں میں شعور بیدار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور ان میں اس دن کے مناسبت صلاحیتیں پیدا کیں گئی۔ کہ جو بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے۔ ان میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کی جائے۔ پروگرام کے آخر میںپروگرام مہمان خصوصی ڈاکٹر بریخنہ جمیل( ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن خیبر میڈیکل یونیورسٹی)ڈائریکٹر ڈاکٹر دائود بخاری ،پرنسپل میمونہ کاشف نے طلباء وطالبات اساتذہ میںایوارڈ تقسیم کیں۔ پرنسپل میمونہ کاشف نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :