وسطی چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10افراد ہلاک ،امدادی کارروائیاں جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:55

ٓاوہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وسطی چین کے صوبہ ہوپے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10افراد ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکن تودہ کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ افراد کی ہلاکتوں کاخدشہ میں اضافہ ہورہاہے تاحال 10افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، حادثے کے وقت نان زینگ کائونٹی کے ہوٹل میں 15افراد موجود تھے کہ 3000کیوبک میٹر مٹی کا تودہ ہوٹل پر آن گرا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :