پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ سٹریٹجک اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کاخواہا ں ہے،معاشی استحکام کے بعد اپنی توجہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے مرکو ز کر دی ہے، امریکی سفیر امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ ا ٹھانے کے لئے سرمایہ کاری کیلئے حو صلہ افزائی کریں

وزیر خزانہ ا سحق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو ،ڈ ونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:52

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ ا سحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دو طرتعلقات ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کاخواہا ں ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقا ت کی ۔ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص تجارتی اور معاشی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کا ری میں اضا فے کے مواقع مو جو د ہیں،پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اپنی توجہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے مرکو ز کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے پاکستان سرمایہ کا ری کو خوش آمدید کہے گا ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دو طرتعلقات ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کاخواہا ں ہے۔

انہو ں نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ وہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ ا ٹھانے کے لئے سرمایہ کاری کے لیے حو صلہ افزائی کریں۔وزیر خزانہ ا سحق ڈار نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ پاکستا ن کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کو اپنا ایک اہم پار ٹنر سمجھتا ہے۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :