ڈولفن سکواڈنے 02پیشہ ور ڈاکو گرفتار کر لئے،21وارداتوں کا اعتراف

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی ہیںانہوں نے ان پیشہ ور ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے والی ڈولفن ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ایس پی مجاہدو ڈولفن فیصل شہزاد کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کی اس ٹیم کو ناصرف تعریفی اسناد دی جائیں بلکہ ان کے لیے کیش انعامات کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کواپنے فرائض کو مزید دلجمعی وذمہ داری سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 116نے دورانِ سنیپ چیکنگ دو مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک اشخاص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جن کوڈولفن سکواڈ نے تعاقب کرتے ہوئے رائونڈ اپ کر لیادونوں ملزمان کے قبضہ سے ایک مشکوک موٹر سائیکل سمیت ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد ہوئیںجن کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ملزمان میں شہزاداور شہباز شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران 21وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔