ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے عالمی بی ٹو بی ٹیکسٹائل مشینری برینڈ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 14بلین ڈالرز سے کم ہو کر11بلین ہو گئی ہے، بھاری ٹیکسز کی وجہ سے ایکسپورٹ مشکل ہو گئی ہے، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) گلوبل انٹرپرائز کی جانب سے تین روزہ جی ٹیکس انٹرنیشنل بی ٹو بی ٹیکسٹائل مشینری برینڈ ایکسپو دوسرے روز بھی ایکسپو سینٹر کراچی کے تمام ہالز میںجاری ہے۔ ہفتے کو نمائش کا باقاعدہ افتتاح سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سی ای او گلوبل انٹرپرائز مجیب صدیقی، ڈائریکٹر سہیل عزیز اور جنرل منیجر غوثیہ، زوہیب مجیب، یونائیٹڈ مشینری کے نعیم الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد انہوں نے اسٹالز کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میںپاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 14 بلین ڈالرز سے کم ہو کر 11 بلین ڈالرز پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیکسٹائل مشینری کی امپورٹ کے حوالے سے ایک بڑا ملک ہے لیکن بھاری ٹیکسز کی وجہ سے ایکسپورٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ترکی میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی کھپت ہے، جی ٹیکس ایکسپو سے امپورٹ، ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے، ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سی ای او گلوبل انٹرپرائز مجیب صدیقی نے بتایا کہ جی ٹیکس ایکسپو سینٹر کراچی کے تمام ہالز میں جاری ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہیں۔

جی ٹیکس ایکسپو کی کراچی اور لاہورمیں گزشتہ سال کی مسلسل اور بڑی کامیابی کے بعد اب یہ دوبارہ کراچی میں منعقد کی گئی ہے۔ایکسپو میں ٹیکسٹائل، گارمنٹ، لیدر، ڈیجیٹل پرنٹنگ، ایمبرائیڈری مشینری، آلات، کیمیکل، ڈائیز، انرجی سیکٹرز کے عالمی برینڈز چین، جاپان، آسٹریلیا، تائیوان، اٹلی، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، زچ ری پبلک، بھارت، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریا، ایران، کوریا، آئرلینڈ، ملائیشیا، بیلجیئم، برطانیہ، امریکہ اور سنگاپورسے اپنی جدید مشینری اور مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔نمائش آج (اتوار) بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :