گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

پاراچنار، کرم ایجنسی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے زخیوں کی عیادت شہداء کیلئے تین تین لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ،معمولی زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑانے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا،گورنر نے پاراچنار، کرم ایجنسی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے زخیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

شہداء کیلئے تین تین لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑانے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا،، ہسپتال عملے کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، گورنر خیبرپختونخوا نے مریضوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،،گورنرنے وفاقی حکومت کی طرف سے شہداء کیلئے تین تین لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :