وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان چار روزہ سرکاری دورے پر (کل) برسلز روانہ ہونگے

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان(کل)22جنوری کو چار روزی سرکاری دورے پر برسلز روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر یورپ میں پاکستانی مشنز میں تعینات ٹریڈ افیسرز کانفرنس کی صدارت کے علاوہ یورپین کمیشن کے اعلی حکام اور یورپین پارلیمنٹ کے ارکان سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔خرم دستگیر خان معروف تھنک ٹینک یورپین انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک سمینار سے بھی خطاب کرینگے۔یورپین کمیشن کے حکام سے ملاقاتوں کے دورن وفاقی وزیر انہیںادارہ جاتی اصلاحات اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث پاکستان میں مثبت اقتصادی سرگرمیوں اور صلاحیت سے آگاہ کرینگے