نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی ، غیر اسلامی طبقات میں تقسیم ،ْ مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا ،ْسرتاج عزیز

بیرسٹرظفراللہ کی تصنیف سے اسلام کے متعلق پھیلائے جانے والے منفی تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی،ْ تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اور غیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوگئی اور مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفراللہ خان کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اورغیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوتی جارہی ہے، اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں اور دنیا میں اس وقت جن خطوں میں خانہ جنگی ہے وہ تمام اسلامی ممالک ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے تاہم مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے پیغام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اورمسلمانوں کو تشدد پسند ہونے کے منفی تاثر کو شدومد کے ساتھ پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹرظفراللہ کی تصنیف سے اسلام کے متعلق پھیلائے جانے والے منفی تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی اور ہم نے انسانی حقوق کے لئے جو منفی رویہ اپنا لیا ہے اس کتاب نے زوال کے عوام اور کمزوریوں کی نشاندہی ہے۔

متعلقہ عنوان :