سیالکوٹ ائرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کی کارروائی

جعلی دستاویزات پر شارجہ و امریکہ جانے والے تین مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ایف آئی اے حکا م نے جعلی دستا ویز ات پرسیالکوٹ سے براستہ شارجہ و امریکہ جانے والے تین مسافروں کو آف لورڈ کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سیالکوٹ کے انٹر نیشنل ایرپورٹ’’سیال‘‘ پر کارو ائی کرتے ہوئے ایک نجی ایر لائنزNA-796 کے ذریعے جعلی دستا ویزات پر سفر کرنے سے پہلے ہی تین مسافرین شعیب انوار،رانا جمشید اور قمرالزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو براستہ شارجہ امریکہ جا رہے تھے ۔

تینوں ملزمان نے دوران تفتیش ایف آئی اے حکام کو بتایا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ انسانی اسمگلر کو 20لاکھ روپے کی رقم فی کس ادا کی تھی جس نے ان کو مختلف ممالک سے ہو تے ہوئے امریکہ پہنچنا تھا۔ایف آئی اے حکام نے تینوں ملزمان کو گو جرانوالہ منتقل کر دیا ہے جن کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :