گورنر خیبر پختونخوا کی سی ایم ایچ پشاور میں پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخو ا اقبال ظفر جھگڑا نے سی ایم ایچ پشاور میں پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ہفتے کی شام سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے پارا چنار بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی‘ گورنر نے ہسپتال عملے کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :