شہر کی ترقی کیلئے مل جل دیانتداری سے کام کرینگے ، مہر محمد خالد

ہماری تنظیم عرصہ دراز سے شہر کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہے، مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:17

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)شہر کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے یہ شہر ہمارا ہے اور اس کی بہتری و ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے صفائی کے حوالے سے شہر کو مثالی بنا دیں گے ان خیالات کا اظہارچیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ مہر محمد خالد وائس چیئرمین حاجی محمد زاہد مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود جاپان والے، صدر انجمن شہریان رضوان الحق چوہان، حاجی بشیر حسین چمن، اشفاق احمد راجھہ ،وائس چیئرمین محمداشرف ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ملک عبدالروف ،مزدور محاذ کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر علی امین ، رابط سیکرٹری راشد مجاہد گولڑوی اور دیگر مقررین نے انجمن شہریان چنیوٹ کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صدر انجمن شہریان رضوان الحق چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم عرصہ دراز سے شہر کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہے انجمن شہریان نے ہمیشہ لوگوں کے حقوق کی بات کی ہے شہری مسائل حل کرنے کیلئے ہم ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کریں گے ہم نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس شہر کو مثالی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس سلسلہ میں ہماری تنظیم کے تمام عہدیداران آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیںاس موقع پر چییرمین میونسپل کمیٹی مہر محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انجمن شہریان کے تمام عہدیداروں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آج ہمارے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا میں یقین دلاتا ہوں کہ اس شہر کیلئے میں ہمہ وقت کوشاں رہونگا ہم سب مل کر چنیوٹ شہر کو ایک مثالی شہر بنا دیں گے اس سلسلہ میں مجھے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔