بورے والا : محبوبہ نے اپنے عاشق کو اغواء کروالیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)محبوبہ نے نامعلوم افراد کے ذریعے گورنمنٹ ڈگری کالج بورے والا میں تھرڈ ایئر کے طالبعلم کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر غائب کر لیا واقعات کے مطابق محمد امین ولد علی شیر سکنہ 22/14Lتھانہ شاہ کوٹ کا بھائی محمد یسین کاٹھیہ جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بورے والا میں تھرڈ ایئر کا طالبعلم ہے اور کالج کے ہاسٹل میں رہائش پزیر ہے گزشتہ روز وہ بازار سے دہی لینے کے لیے گیا اور رات گئے تک واپس ہاسٹل نہ لوٹا تو ورثاء نے تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ نا معلوم افراد اسے ایک خاتون جو کہ طالبعلم سے پیار کرتی تھی کے ایما پر اغواء کر کے لے گئے ہیں اور انہوں نے اسے نا معلوم مقام پر رکھا ہوا ہے پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہی