سندھ میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضا فہ، سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سندھ میں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ موسم سرد ہونے اور گیس کی طلب بڑھنے پر سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار 22 جنوری کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند ہوں گے ۔ سی این جی اسٹیشنز منگل کو صبح 8 بجے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق موسم سرد ہونے کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے، جس کہ وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدل کردیا گیا ہے۔اگلی بندش بدھ 25 جنوری کوصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگی اور جمعہ 27 جنوری کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی نہیں ملے گی۔#

متعلقہ عنوان :