کراچی، اینٹی کرپشن عدالت میں انٹربورڈ میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کیس کا چالان پیش

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں انٹربورڈ میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کیس کا چالان پیش کردیا گیا ہے ۔ملزمان میں سابق چیئرمین انٹر بورڈ انوار احمد زئی،سابق سیکریٹری قاضی ارشدسابق چیئرمین اختر غوری ا و دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن بد انتظامی کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔

چالان صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔چالان کے مطابق انٹر بورڈ میں 74 ملازمین کی غیر قانونی تقرر ی کی گئی۔ملزمان نے فرنیچر کی خریداری میں بوگس بل بنا کر کرپشن کی۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے 74 ملازمین کو مستقبل بنیادوں پر جبکہ 212 ملازمین کو یومیہ بنیادوں پر غیر قانونی طور پر تعینات کیا ۔

(جاری ہے)

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فرنیچر کی خریداری کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا اور بغیر کسی ٹینڈر کے غیر قانونی طور پر کمپنیوں کو ٹھیکے دلائے ۔

سابق چئیرمین انٹر بورڈ انوار احمد زئی نے بھی ملزمان کی معاونت کی جبکہ چیئرمین اختر غوری نے کئی ناکام طالب علموں کو غیر قانونی طور پر نمبر دے کر کامیاب کیا۔ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی،فراڈ کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :