کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 6ہفتے کے لیے ہائیڈرو تھراپی کرانے کی اجازت د یدی ، 28جنوری کو میڈیکل بورڈ سے رائے اور مزید گواہ طلب
ہفتہ 21 جنوری 2017 21:12
(جاری ہے)
عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبعیت ناساز ہے ڈاکٹرز نے عاصم حسین کو مسلسل ہائیڈرو تھراپی کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو مزید ضیا الدین اسپتال سے ہائیڈرو تھراپی کرانے کی اجازت دی جائے۔ نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو عام ملزم کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت مین نیب کے پراسیکیوٹر الطاف احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم ایک ملزم ہے پچھلی نشست پر بیٹھنا چاہیے ڈاکٹر عاصم یہاں بیٹھ کر عدالت میں کمنٹس پاس کرتے ہیں اور کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں اگر آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم پچھلی نشست پر نہ بیٹھے تو میں کیس نہیں چلا سکوں گا ۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر الزام لگایا گیا کہ نارتھ ناظم آباد میں زمین پر قبضہ کیا ہے جبکہ اس سے متعلق ڈاکٹر عاصم کوآج تک کوئی نوٹس ہی نہیں ملا جب زمین پر قبضہ کیا ہی نہیں تو خالی کیا کرتے۔ تفتیشی افیسر نے زمینوں پر قبضے سے متعلق ایک ہی روز میں دستاویزات تیار کیں جو کہ جعلی ہیں جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ضیا الدین گروپ کو رفاعی مقاصد کے لئے زمین الاٹ کی گئی تھی لیکن ڈاکٹر عاصم نے اسے تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ اسی حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی کیس زیر التوا ہیں۔ ماتحت عدالت کیسے کوئی حکم جاری کرسکتی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سنتے ہوئے کیس میں مزید گواہی کے لئے گواہوںکو طلب کر لیا جبکہ ڈاکٹر عاصم کو 6 ہفتوں تک ضیا الدین اسپتال سے ہائیڈرو تھراپی کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.