سراج الحق کی پارہ چنار دھماکے کی شدیدمذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارہ چنار دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی پارہ چناردھماکے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :