لاہور،جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس،پانامہ کیس اور سیاسی صورتحال پر غور

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت جماعت کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور حافظ سلمان بٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانامہ لیکس کیس اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔