ٹرمپ کو ہندو ، یہودی اور عیسائی انتہا پسندی کیوں دکھائی نہیں دیتی‘ صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ہندو ، یہودی اور عیسائی انتہا پسندی کیوں دکھائی نہیں دیتی۔پارا چنار میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔ دھماکے کرنے اور کروانے والے یہودی ایجنٹ اور جہنمی ہیں۔ امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی اسلامی دہشتگردی کی بات کرکے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹرمپ کے نفرت انگیز متعصبانہ بیانات مسلمانوں کیلئے باعث تشویش ہیں۔ ٹرمپ جیسے پاگل کا صد ر بننا امریکی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور ناکام حکمران ترقی و خوشحالی کے راگ الاپ رہے ہیں۔ پسماندہ طبقات کا کو ئی پرسان حال نہیں۔ بالادست طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تراور امیر امیر تر ہورہے ہیں۔ پاناما کیس کی وجہ سے حکمران خاندان کی اصلیت قوم کے سامنے آرہی ہے۔ صحت اور تعلیم حکومت کی کبھی ترجیح نہیں رہی ۔ گڈ گورننس کے دعوے صرف فائلوں تک محدود ہیں۔ کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کردیا ہے۔ ٹرمپ کی صدارت امریکہ کی تباہی کا سبب بنے گی۔