گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس49300پوائنٹس کی سطح پربندہوا، مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس49300پوائنٹس کی سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم98 کھرب سے بڑھ کر99کھرب روپے پرجاپہنچا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق چینی کمپنیوں کے کنسورشم کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کے 40فیصد حصص خریدے جانے کی خبروں پر مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کی خاطر فروخت کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے صرف3روزہ مندی کے سبب انڈیکس568.29پوائنٹس گھٹ گیاتاہم آخری دو دنوں میں مندی کے بادل چھٹنے سے انڈیکس نے 722.62پوائنٹس ریکور کر لئے۔

سی پیک منصوبے سے اس سے متعلق شعبوں میں تیزی آنے کے امکانات پر بھی سرمایہ کار مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آنیوالے ہفتے میں مارکیٹ 50ہزا ر پوائنٹس کی حد عبور کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹرنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس49400پوائنٹس کی بلندترین سطح پربھی آگیاتھاجبکہ مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس48100پوائنٹس کی کم سطح پربھی دیکھاگیاتھا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100میںانڈیکس میں154.33پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس49210.50پوائنٹس سے بڑھ کر49364.83پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس302.58پوائنٹس کے اضافے سی26436.65پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33650.83پوائنٹس سے بڑھ کر33804.97پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری اتارچڑھائوکے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب73کروڑ2لاکھ4ہزار645روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کامجموعی حجم98کھرب59ارب11کروڑ28لاکھ79ہزار919روپے سے بڑھ کر99کھرب4ارب84کروڑ30لاکھ84ہزار564روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ45کروڑ97لاکھ24ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو23ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین31کروڑ60لاکھ62ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو20ارب رپے تک محدودرہی ۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر2107کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی1028کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،1003میںکمی اور76کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکارہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،سوئی سدرن گیس کمپنی،اینگروفرٹیلائیزر،سوئی نادرن گیس کمپنی،ٹیلی کارڈلمیٹڈ،پاک الیکٹرون،بینک آف پنجاب،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ ،سلک بینک،عائشہ اسٹیل مل،فیصل بینک،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،اینگرپولیمر،دوست اسٹیلزلمیٹڈ،پاورسیمنٹ لمیٹڈاورپیس پاک لمیٹڈسرفہرست رہے ۔

متعلقہ عنوان :