پرویز مشرف کی پارہ چنار میں دھماکے کی مذمت،جاں بحق افرادکے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری طور پر شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔اس بات تک پہنچنا اشد ضروری ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :