موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں سے زبردستی زمین نہیں لی جا سکتی‘ علاقہ رہائشی زمین کے حقیقی وارث ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر وہاں کو ئی رہائشی منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا‘وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ عمائدین سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں سے زبردستی زمین نہیں لی جا سکتی‘ علاقہ رہائشی زمین کے حقیقی وارث ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر وہاں کو ئی رہائشی منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے حلقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کسی طور بھی موضع تمہ موریاں کے رہائشیوں کی زمین ان کی مرضی کے بغیر زبردستی نہیں خریدنے دے گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ہائو سنگ فائونڈیشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے موضع تمہ موریاں کی نو ہزار کنال زمین کا نو ٹیفیکیشن اسلام آباد لینڈ ڈائریکٹوریٹ کوجاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ میں نے بطور مقامی ایم این اے اسلام آباد کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انھیں مقامی لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ انتظامیہ کو بتایا ہے کہ وہاں زبردستی قبضہ نہیں لیا جا سکتا ، اس سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے ، نیز یہ مقامی لوگ صدیوں سے ان زمینوں پر آباد ہیں اور ان کے مالکانہ حقوق زبر دستی نہیں چھینے جا سکتے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا کہ مقامی لوگ کسی فلاحی ادارے مثلاًہسپتال، یونیورسٹی کو مفت زمین دینے کیلئے تیار ہیں لیکن وہ اپنے آبائو اجداد کی زمین کسی کو رہائشی مقصد کیلئے دینے کیلئے ہر گز تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :