Live Updates

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،بلدیاتی حکومتوںکو مزیدبااختیاربنانے کے حوالے سے اجلاس

بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر مزید خود مختار بنائینگے، ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جس سے ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا، شہباز شریف

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںبلدیاتی حکومتوں کو مزیدبااختیاربنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے اورپنجاب میں بلدیاتی حکومتیں فعال ہوچکی ہیں ۔

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے اوربلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے ذریعے بلدیاتی حکومتوں کے وسائل میں اربوں روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر مزید خود مختار بنائیںگے اورترقیاتی منصوبوں کیلئے بلدیاتی حکومتوں کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کوبنیادی ضروریات کی فراہمی اورانکے مسائل کے حل میںبلدیاتی نمائندوں نے اپنا موثر کردارادا کرنا ہے ۔ بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا ہے۔اختیارات کو ذمہ داری کیساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کرنا ہے ۔

پنجاب حکومت اس ضمن میںہرسطح پر اپناتعاون جاری رکھے گی۔صوبائی وزراء رانا ثناء ،منشاء اللہ بٹ ،ملک ندیم کامران،خواجہ عمران نذیر ،عائشہ غوث پاشا،اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہباز،مہر اشتیاق احمد ،دانیال عزیز،سینیٹر سعود مجید،چیف سیکرٹری ،انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ محکموںکے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات